Saturday, May 18, 2024

کراچی ، گھر میں دکیتی کے دوران مزاحمت ، فائرنگ سے میاں بیوی بچے سمیت زخمی ‏

کراچی ، گھر میں دکیتی کے دوران مزاحمت ، فائرنگ سے میاں بیوی بچے سمیت زخمی ‏
March 27, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص بیوی اور بچے سمیت زخمی ہو گیا۔

صبح سویرے پانچ ڈاکو  اسٹیٹ ایجنسی کے مالک  کو لوٹنے پہنچے ، دو ڈاکو  گھر کے اندر گھس گئے اور اہلخانہ کی مزاحمت پر فائرنگ کر دی  جس کے نتیجے میں  گھر کا مالک بیوی اور بچے سمیت زخمی ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان ناکام واردات کے بعد فرار ہورہے ہیں ، 2 ڈاکو عقبی دیوار سے کود کر بھاگے  جبکہ دیگر ملزمان گھر کے دروازے سے نکل کر فرار ہوئے ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کرائم سین انویسٹی گیشن ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے ،پولیس کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا  اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے 10 سے زائد خول برآمد ہوئے ۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز4ابراہیم مسجد کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔