Sunday, September 8, 2024

کراچی : گڈاپ تھڈوڈیم میں ایک ہی خاندان کےچار افراد ڈوب گئے

کراچی : گڈاپ تھڈوڈیم میں ایک ہی خاندان کےچار افراد ڈوب گئے
July 13, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے گڈاپ تھڈو ڈیم میں ایک ہی خاندان کی تین لڑکیاں اور لڑکا جاں بحق ہوگئے ۔ واقعے میں ایک خاتون کو بچا لیا گیا  ۔ تفصیلات کےمطابق گولیمار کے خاندان کا گڈاپ میں پکنک کیلئے جانا تفریح کے بجائے موت کا سبب بن گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ کونسل افضل لغاری کے مطابق تھڈو ڈیم میں نہاتے ہوئے پرانا گولیمار کے ایک ہی خاندان کی چار لڑکیاں اور لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔  حادثے کے وقت مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے افراد کا بچانے کی کوشش کی ۔۔ لیکن لوگ ڈوبنے والوں تک مدد کے لیے پہنچتے اس سے پہلے موت پہنچ گئی  ۔ ڈوبنے والے افراد میں سے ایک خاتون کو زندہ بچالیا گیا ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت ریحانہ ، مریم اور زرینہ کے نام سے ہوئی ۔ جبکہ جاں بحق ہونیوالے لڑکے کو جاوید کے نام شناخت کرلیا گیا  جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں ان کے گھر منتقل کردی گئی ہیں ۔