Friday, April 19, 2024

کراچی ، گولی لگنے سے زخمی ہونیوالی اقصیٰ دم توڑ گئی

کراچی ، گولی لگنے سے زخمی ہونیوالی اقصیٰ دم توڑ گئی
September 30, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے سعید آباد کے اسکول میں نا معلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہونیوالی اقصیٰ دم توڑ گئی۔ اسکول میں اسمبلی کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اقصیٰ کی گردن میں لگی ۔ دو روز تک اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے آج اس کی سانسوں کی دوڑی ٹوٹ گئی ۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال کوئی گرفتاری نہ ہو سکی۔ گولی لگنے پر طالبہ کو فوری طور سول اسپتال، پھر جناح اسپتال بچہ وارڈ منتقل کیا گیا ۔ این آئی سی ایچ کے ڈاکٹر جمال کے مطابق بچی کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ۔ سرجن ڈاکٹر ناصر نے بتایا کہ گولی بچی کے جسم میں پیوست ہوئی، حالت بہتر ہوتے ہی سرجری کی جائے گی۔ کراچی میں اس سے قبل بھی کئی افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہو چکے ہیں۔