Thursday, March 28, 2024

کراچی: گوشت لوٹنے والے ڈاکوؤں کو پولیس نے دھر لیا

کراچی: گوشت لوٹنے والے ڈاکوؤں کو پولیس نے دھر لیا
March 13, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والے ڈاکو بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گئے جب گرفتاری کے بعد ڈاکوؤں نے سنسنی خیز انکشافات کئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ڈیڑھ برس تک گوشت کی دکانوں کو لوٹنے اور لوٹے ہوئے گوشت اور پیسوں سے خواب پارٹی منانے والے ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ہیں ۔پولیس نے دن رات کی محنت کے بعد تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ۔۔