Monday, September 16, 2024

کراچی : گودام میں لگنے والی آگ پرپندرہ گھنٹوں بعد قابوپالیاگیا

کراچی : گودام میں لگنے والی آگ پرپندرہ گھنٹوں بعد قابوپالیاگیا
April 25, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی کے علاقے ماڑی پورمیں گزشتہ رات ٹائر کے گودام میں لگنے والی آگ پرپندرہ گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے فائر بریگیڈ کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے فائر ٹینڈرز نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےماڑی پور میں واقع شفیق گودام میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ٹائروں گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پل بھر میں گودام کے بیشتر حصوں کو لپیٹ میں لے لیا،آگ کی شدت میں اضافہ ہوا تو فائر بریگیڈ کے ساتھ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں  کیں  تیسرے درجہ کی  آگ پر گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیاجس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ گودام میں مختلف ٹائرز موجود ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک بحریہ کےبعد پاک فضائیہ کے آٹھ فائر ٹینڈرز اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے کی کارروائی میں شامل رہے۔