Saturday, April 20, 2024

کراچی : گندم کی 4 لاکھ 16 ہزار بوریاں غائب ہو گئیں !!! صوبائی وزیر خوراک نے تحقیقات کا حکم دیدیا

کراچی : گندم کی 4 لاکھ 16 ہزار بوریاں غائب ہو گئیں !!! صوبائی وزیر خوراک نے تحقیقات کا حکم دیدیا
July 7, 2015
کراچی (92نیوز) صوبائی وزیر خوراک منظور وسان نے کہا ہے کہ سندھ میں چار لاکھ 16 ہزار گندم کی بوریاں غائب ہیں۔ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ منظور وسان اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 لاکھ گندم کی بوریاں مڈل مین میں تقسیم کی گئیں۔ نو لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ٹاسک تھا۔ 8 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی اور سات لاکھ میٹرک ٹن ہمارے پاس اضافی گندم موجود ہے جس کو عالمی منڈی میں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ بارشوںمیں کھلے آسمان تلے پڑی گندم کی حفاظت کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے ساتھ گندم کی ایکسپورٹ میں زیادتی کی۔ منظور وسان نے کہا کہ محکمے میں کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے۔ گڈ گورننس قائم کریں گے اور بدعنوان افسروں کو ہٹائیں گے۔ محکمے سے سینئر عہدوں پر جونیئر افسران کو ہٹادیا گیا ہے۔