Saturday, April 27, 2024

کراچی: گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکہ، غیرملکی باشندہ اور دو افراد معمولی زخمی

کراچی: گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکہ، غیرملکی باشندہ اور دو افراد معمولی زخمی
May 30, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکے سے غیرملکی باشندہ اور دو افراد معمولی زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے مقام سے دھمکی آميز خط بھی ملا ہے۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں غيرملکی باشندے کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے چينی باشندہ، ڈرائيور اور گن مين معمولی زخمی ہو گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق آدھا کلوگرام دھماکا خيز مواد گرين بيلٹ پر ايک گملے ميں نصب کيا گيا تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری پھيل گئی۔ راہگیر خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگنا شروع ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے دھمکی آميز ايک خط بھی ملا ہے جس ميں غيرملکيوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔