Saturday, May 11, 2024

کراچی، گلشن حدید میں نومولود بچے کو زندہ جلانے کی کوشش

کراچی، گلشن حدید میں نومولود بچے کو زندہ جلانے کی کوشش
November 26, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نومولود بچے کو زندہ جلانے کی کوشش کی گئی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ 

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دل دہلانے دینے والا واقع بے رحم انسانوں نے نومولود بچے کو زندہ جلانے کی کوشش کی اور اسے پھینک کر فرار ہوگئے۔

خاتون کی جانب سے بچہ ملنے کی اطلاع پر ون فائیو مددگار فوراً موقع پر پہنچ گئی اور فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق بچہ آدھے سے زیا دہ جل چکا ہے جبکہ جس خاتون کو بچہ ملا ان سے بھی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔

سماجی رہنما انصار برنی کے واقعہ گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے ایک نومولود کو زندہ جلانے سے بڑی بربریت نہیں ہوسکتی۔

ڈاکٹر رافیہ نے کہا واقعہ کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

سماجی رہنما رمضان چھیپا نے لوگوں سے اپیل کی ہم نے اپنے دفاتر کے باہر جھولے رکھے ہوئے ہیں بچوں اذیت دینے اور قتل کرنے کے بجائے ان جھولوں میں ڈال دیں۔

سماجی رہنما بلقیس ایدھی کے مطابق بچہ این آئی سی ایچ میں زیر علاج تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے اس طرح کے جرم میں ملوث افراد کسی بھی معافی کے حق دار نہیں۔