Tuesday, April 23, 2024

کراچی : گلشن اقبال کے قریب لیاری ندی پر پارکنگ کے نام پر بڑے رقبے پر قبضے کی کوشش 92نیوز نے ناکام بنادی

کراچی : گلشن اقبال کے قریب لیاری ندی پر پارکنگ کے نام پر بڑے رقبے پر قبضے کی کوشش 92نیوز نے ناکام بنادی
May 26, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں گلشن اقبال کے قریب امتیاز سپر اسٹور کی انتظامیہ کی جانب سے لیاری ندی پر پارکنگ کے نام پر ایک بڑے رقبے پر قبضے کی کوشش 92نیوز نے ناکام بنادی۔ تفصیلات کےمطابق  لیاری ندی کی  وہ جگہ جہاں سے شہر بھر کا گندا پانی اور برساتی نالوں کا پانی گزرتا ہے۔ امتیاز سپر اسٹور کی مافیا نے دن دہاڑے دیدہ دلیری کیساتھ  ندی پر قبضہ کرنا  شروع کر دیا ۔ اپنے نئے اسٹور کے لیئے ندی کی جگہ راہ ہموار کر کے غیر قانونی تعمیر کا  منصوبہ بنا ڈالا۔ نائینٹی ٹونیوز نے جب اس اربوں روپے کی زمین پر قبضے کی خبر نشر کی تو انتظامیہ حرکت میں آئی  دوسرے روز بھی اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال شوکت علی نے قبضہ ہونیوالی جگہ کا دورہ کیا اور امتیاز  سپر اسٹور کی انتظامیہ کو وارننگ دی کہ اگر کسی نے دوبارہ کام کرنے کی کوشش کی تو سخت ایکشن ہو گا۔ امتیاز سپر اسٹور کی جانب سے لیاری ندی پر قبضے کے حوالے سے عوام نے بھی اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے کہتے ہیں کہ حکوت کو امتیاز سپر اسٹور کیخلاف سخت  کارروائی کرنی چاہیئے،عوام کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے امتیاز سپر اسٹور کیجانب سے لیاری ندی پر قبضہ کی گئی جگہ واگزار نہ کرائی تو  بارشوں کے پانی سے اطراف کی آبادی کو سخت نقصان پہنچے گا۔