Saturday, May 18, 2024

کراچی ، گزشتہ شب قتل ہونیوالے پی ایس پی کارکنوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

کراچی ، گزشتہ شب قتل ہونیوالے پی ایس پی کارکنوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
December 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گزشتہ شب پاک سرزمین پارٹی کے دفترپر فائرنگ سےجاں بحق ہونے والے دونوں کارکنوں کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی،واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیاجاسکا ہے۔ پی ایس پی  کے مقتول کارکنوں  نعیم اور اظہر کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہر ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں پارٹی سربراہ مصطفی کمال اور ا نیس قائم خانی سمیت دیگررہنما شریک ہوں گے ، مقتولین کو مقامی قبرستان میں سپرد کیاجائے گا۔ دوسری جانب  پی ایس پی کے دفتر پرفائرنگ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیاگیا ہے، پولیس کاکہناہے کہ مقتولین کی تدفین کے بعد مقدمہ درج کیاجائے گا۔ گزشتہ شب ناظم آباد میں پی ایس پی کے دفتر میں فائرنگ سے دوکارکن جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔