Wednesday, May 15, 2024

کراچی : گزشتہ روز لاپتہ ہونیوالی ماں اور تین بیٹیوں کا سراغ نہ مل سکا

کراچی : گزشتہ روز لاپتہ ہونیوالی ماں اور تین بیٹیوں کا سراغ نہ مل سکا
August 22, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقے سچل سےگزشتہ روز لاپتہ ہونےوالی ماں اوراسکی 3 بیٹیوں کا سراغ نہ مل سکا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے سچل سے پیر کےروز لاپتہ ہونے والی خاتون سبین اور ان کی بیٹی سولہ سالہ ثناء، تیرہ سالہ حمنااور دس سالہ فلاح کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا،شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی اور بیٹیاں سسرال گئی تھیں لیکن واپس گھر نہیں آئیں،پولیس کے مطابق تفتیش کررہے ہیں لیکن شوہر نے تاحال مکمل معلومات فراہم نہیں کی۔