Wednesday, May 1, 2024

کراچی ، گزشتہ رات پولیس مقابلے میں کارلفٹر گینگ کے تین کارندے ہلاک

کراچی ، گزشتہ رات پولیس مقابلے میں کارلفٹر گینگ کے تین کارندے ہلاک
October 16, 2018
کراچی میں گزشتہ رات پولیس سے مقابلے میں کار لفٹر گینگ کے 3 کارندے ہلاک ہوگئے  ۔ گزشتہ رات سپرہائی وے پر پولیس اور سرکاری گاڑیاںچھیننے والے گروہ کا آمنا سامنا ہوا  ، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، اے سی ایل سی کے جوابی وار میں تین کارندے مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سرکاری گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے ، ایک ملزم شہزادو 33 اور دوسرا ملزم اشوک 12 مقدمات میں مطلوب تھا ۔ ہلاک کارندوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ۔