Monday, May 13, 2024

کراچی ، گزری انڈر پاس سے گزرنے والی پانی کی پائپ لائن ٹوٹنے سے ٹینکر مافیا کے مزے

کراچی ، گزری انڈر پاس سے گزرنے والی پانی کی پائپ لائن ٹوٹنے سے ٹینکر مافیا کے مزے
April 5, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گزری انڈر پاس سےگزرنےوالی پانی کی پائپ لائن ٹوٹنےسے ٹینکرمافیا کےمزے آگئے۔انڈرپاس کے بیچوں بیچ ٹینکروں کی قطاریں لگاکر مفت میں پانی بھرلیا اور مہنگے داموں فروخت کردیا۔

کراچی میں گذشتہ روز گزری انڈرپاس میں پانی کی پائپ لائن ٹوٹی تو ٹینکرمافیا کی چاندی ہوگئی، پائپ لائن سے تیزی سے پانی گرنےلگا تو ٹینکرمافیا نےیہ موقع بھی ضائع نہ کیا، ٹینکرلیکرانڈر پاس پہنچ گئے اور پانی بھرنے کےلئے انٹرپاس میں لائن لگالی۔

ٹینکرکو انڈرپاس کےبیچوں بیچ روک کرگرتاہوا پانی ٹینکر میں بھرتے رہے، سینکڑوں گیلن پانی مفت میں بھرا، اور مہنگے داموں فروخت کردیا۔