Saturday, April 20, 2024

کراچی: گرین لائن منصوبے میں رکاوٹ بننے والا پل گرانے کا آغاز

کراچی: گرین لائن منصوبے میں رکاوٹ بننے والا پل گرانے کا آغاز
November 27, 2016

 

کراچی(92نیوز)کراچی ناظم آباد میں گرین لائن منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ بننے والا پل منہدم کرنے کا آغاز ہوگیا، وزیر ٹرانسپورٹ کہتے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے،کوشش ہے کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق گرین لائن منصوبے کی تکمیل میں حائل ایک اور رکاوٹ دور کرنے کا کام شروع ہوگیا یہ رکاوٹ ہے ناظم آباد نمبر سات کا قدیم پل پل گرانے کا کام دو مرحلوں میں مکمل ہوجائے گا ،کام کی تکمیل تک ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے پل کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہےکوشش ہے کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو شفٹوں میں ٹریفک پولیس اور عملہ یہاں موجود رہے گا، شہری انتظامیہ سے تعاون کریں۔