Friday, March 29, 2024

کراچی ، گرین لائن منصوبہ 2018میں بھی مکمل نہ ہو سکا

کراچی ، گرین لائن منصوبہ 2018میں بھی مکمل نہ ہو سکا
December 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ایک سال کی مدت مین پایہ تکمیل پہنچانے کے دعوے پر2016 میں   شروع کیا گیا گرین لائن منصوبہ 2018 کے اختتام پر بھی اختتام پذیر نہ ہو سکا۔ ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کیلئے ن لیگ کی وفاقی حکومت نے 2016 میں منصوبہ شروع کیا اور ایک سال میں تکمیل کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ گرین لائن بس پراجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ ابتدائی طور پر سولہ ارب روپے لگایا گیا تھا جو کہ منصوبے کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کے باعث اب 25 ارب روپے پہنچ چکا ہے ۔ منصوبے کیلئے پل اور اسٹیشنز کی تعمیر وفاقی حکومت جبکہ بسوں کی خریداری سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی۔منصوبے میں تاخیر پر نارتھ ناظم آباد تا ایم اے جناح روڈ تک ٹریفک کا نظام بُری طرح متاثر ہے، شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ شہری کہتے ہیں بڑے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ عوام ان کی بروقت تکمیل سے مستفید ہو سکیں نہ کہ عرصہ دراز تک ادھیڑی گئی سڑکوں کے کھنڈرات میں خوار ہوتے رہیں ۔