Sunday, September 8, 2024

کراچی ، گرین لائن انڈر پاس کی تعمیر کیلئے ایم اے جناح روڈ کیپری سینما تک بند

کراچی ، گرین لائن انڈر پاس کی تعمیر کیلئے ایم اے جناح روڈ کیپری سینما تک بند
December 1, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گرین لائن کے انڈر پاس کا تعمیراتی کام درد سر بن گیا۔ ایم اے جناح روڈ کیپری سینما تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے آنے والی ٹریفک کو پیپلز سیکرٹریٹ سے کوریڈور تھری، تبت سینٹر سے مزار قائد آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار اور طارق روڈ سے نمائش آنے والی ٹریفک کو بھی متبادل روٹس کی جانب بھیجا جارہا ہے۔ شہری کہتے ہیں ٹریفک اہلکاروں کی عدم دستیابی سے دشواری کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس نے اپیل کی کہ شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں اور متبادل روٹس استعمال کریں۔