Wednesday, May 1, 2024

کراچی ، گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی ، گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
May 7, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آنے کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کےمختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لانڈھی ،ملیر،کورنگی یا شاہ فیصل کالونی کوئی بھی علاقہ لوڈ شیڈنگ سے محفوظ نہیں۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، نیو کراچی، ناظم آباد میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ بلدیہ ٹاون، اورنگی ٹاون، لیاری اور کیماڑی کے مکین بھی پریشان ہیں۔ کلفٹن اور ڈیفنس میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔