Saturday, April 20, 2024

کراچی : گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 1320 ہو گئی !!! لاوارث لاشوں کو 72گھنٹوں کے اندر دفن کر دیا جائے : بلاول

کراچی : گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 1320 ہو گئی !!! لاوارث لاشوں کو 72گھنٹوں کے اندر دفن کر دیا جائے : بلاول
June 27, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں گرمی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1320 سے بڑھ گئی ہے جبکہ سندھ کے شاہی خاندان کے سپوت بلاول بھٹو زرداری وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے وطن واپس لوٹتے ہی گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیا اور وزیراعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ سندھ حکومت ہلاک ہونے والوں کی میتیں محفوظ کیوں نہ کر سکی۔ اس موقع پر انہوں نے تمام لاوارث لاشوں کو 72گھنٹوں کے اندر دفن کرنے کی ہدایت کی۔ شہزادہ موصوف نے آج پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔