Saturday, April 27, 2024

کراچی: گرمی سے 971 جاں بحق !!! کے الیکٹرک میری سنتی ہے نہ تاجر، بتائیں میں کیا کروں : قائم علی شاہ

کراچی: گرمی سے 971 جاں بحق !!! کے الیکٹرک میری سنتی ہے نہ تاجر، بتائیں میں کیا کروں : قائم علی شاہ
June 25, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں گرمی سے ہونے والی ہلاکتیں 971 تک پہنچ گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کو بھی ہوش آ ہی گیا۔ جناح اسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ کے الیکٹرک ان کی بات سنتی ہے نہ ہی تاجر، بتائیں میں کیا کروں۔ تفصیلات کے مطابق کفرٹوٹا خدا خدا کرکے اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو چارروزبعد اپنے عوام کا خیال آ ہی گیا۔ رات گئے جناح اسپتال پہنچے اورگرمی کے ماروں کی مزاج پرسی کی اور کہا کہ کے الیکٹرک ان کی بات سنتی ہے نہ تاجر، بتائیں میں کیا کروں۔ چار روز تک گرمی موت بانٹتی رہی، عوام تڑپتے سسکتے رہے مگر سندھ کے وڈے سائیں کے پاس شاید ان کےلئے وقت نہ تھا اسی لیے چوتھے روز پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کے الیکٹرک ان کی بات نہیں سنتی۔ ایک جانب سرد خانے لاشوں سے بھرگئے ہیں۔ جگہ نہیں بچی کہ میتیں کہاں رکھی جائیں مگر سائیں یہ ماننے کو تیار نہیں۔ اور تو اور سائیں یہ بھی اعتراف بھی کردیا کہ تاجر ان کی سننے کو تیار نہیں، آخر کسی نہ کسی کو قربانی دینا پڑے گی۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری دفتروں میں بے دریغ ایئر کنڈیشنر چلائے جاتے ہیں اسی لیے تو بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا۔