Thursday, April 25, 2024

کراچی: گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر چھاپہ، بارودی مواد اور اسلحہ برۤآمد، کینٹ سٹیشن کے قریب پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی

کراچی: گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر چھاپہ، بارودی مواد اور اسلحہ برۤآمد، کینٹ سٹیشن کے قریب پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی
July 15, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس نے گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ منگھو پیر پولیس نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر ناصر دھوبی کی نشاندہی پر اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لئے سائٹ کے علاقے میں چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے دوران دونوں ملزم فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے بھاری مقدار میں بارودی مواد، دو دستی بم اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ گرفتار ملزم ناصر دھوبی ٹارگٹ کلنگ کی انتیس وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے کینٹ سٹیشن کے قریب مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔