Saturday, April 20, 2024

کراچی: گرفتار ٹارگٹ کلر کا متحدہ کارکنوں سمیت 18 افراد کے قتل کا اعتراف

کراچی: گرفتار ٹارگٹ کلر کا متحدہ کارکنوں سمیت 18 افراد کے قتل کا اعتراف
November 27, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر حامد غوری نے دوران تفتیش کئی انکشافات کرڈالے ۔ سیاسی جماعت نےاہم عہدہ دیا  تو 2009 میں مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ شروع کی ۔ ٹارگٹ کلر حامد غوری سے تفتیش کی رپورٹ نائینٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی  ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود سے گرفتار ٹارگٹ کلرحامد غوری نے دوران تفتیش مزید انکشافات کرڈالے ۔ ٹارگٹ کلر حامد غوری کی انٹروگینشن رپورٹ نائینٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی  رپورٹ کے مطابق حامد غوری کو سیاسی جماعت نےاہم عہدہ دیا  جس کے بعد اس نے دو ہزار نو میں مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، جبری فطرہ لینا شروع کیا ۔ملزم کے حکم پر بسوں کو بھی اگ لگائی جاتی تھی ۔ ملزم حامد غوری نے نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر ممبر لیاقت کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو بھتہ اور فطرے کے تنازع پر قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ۔ 2012 میں مذہبی جماعت سے میری قیادت میں مسلح تصادم ہوا ۔  تصادم میں مخالف مذہبی جماعت کے 6 اور حامد غوری کی جماعت کے 3 کارکن مارے گئے ۔ صفیان ،عقیل ٹیلر ،فصیل گنڈیری ملزم کی ٹارگٹ کلنگ میں اس کا ساتھ دیتا تھے ۔ حامد غوری نے کراچی میں 18 افراد کو ہدف بنا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ۔