Friday, April 19, 2024

کراچی ، گذشتہ شب شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم رہے

کراچی ، گذشتہ شب شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم رہے
October 2, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گذشتہ شب شہر کے بیشترعلاقے بجلی سے محروم رہے۔ شہری دہائیاں دیتے رہے لیکن سننے والا کوئی نہ تھا۔ کراچی میں ہلکی سی گرمی آئی تو کے الیکٹرک نے اپنا رنگ دیکھانا شروع کر دیا۔ کراچی والوں کی نیندیں حرام کرنا شروع کر دیں۔ صدر، ڈیفنس، کورنگی، اولڈ سٹی ایریا میں بجلی غائب رہی۔ گلشن حدید گارڈن اور ناظم آباد سمیت دیگرعلاقوں میں بھی بجلی نہ تھی۔ کہیں چار تو کہیں چھ گھنٹے بجلی  بند رہی ۔ کچھ علاقے تو ایسے ہیں جہاں اب تک بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔ بجلی کے تعطل کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ نہ صرف رہائشی علاقے بلکہ اسپتال اور ائیر پورٹ   پر بھی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ کی بجلی بھی بند کر دی گئی جس کی وجہ سے مقدمات کی سماعت میں دشواری پیش آئی۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے ہوا میں نمی کے باعث ای ایچ ٹی ٹرپنگ کر گیا جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ شہری سوال کرتے ہیں کہ اربوں روپے ماہانہ کمانے والی کے الیکڑک کا یہ کیسے سسٹم ہے جو ہوا میں نمی بڑھنےسے بھی بیٹھ جاتا ہے۔