Tuesday, May 14, 2024

کراچی، گجرنالے اور اطراف میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا مشن آج تیسرے روز بھی جاری

کراچی، گجرنالے اور اطراف میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا مشن آج تیسرے روز بھی جاری
February 20, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گجرنالے اور اطراف میں بنی غیرقانونی تعمیرات گرانے کا مشن آج تیسرے روز بھی جاری ہے، دکانوں اور مکانات کو گرایا جا رہا ہے۔

گجر نالے کو تجاوزات سے صاف کرنے کا مشن، سافٹ تجاوزات کے خاتمے کے بعد ہارڈ تجاوزات بھی گرائی جا رہی ہیں۔

اینٹی انکروچمنٹ کاعملہ آج تیسرے دن بھی ایکشن میں ہے۔ کہیں بھاری مشینری تو کہیں ہتھوڑوں کی مدد سےغیرقانونی تعمیرات کوگرایا جا رہا ہے۔

آج زیرو پوائنٹ نالہ اسٹاپ نارتھ کراچی کے اطراف گجرنالہ کو تجاوزات سے صاف کیا جا رہا ہے۔

گجرنالے کے اطراف سے غیرقانونی تعمیرات کے مکمل خاتمے کے بعد دونوں اطراف سڑکیں بنائیں جائیں گی۔