Monday, May 13, 2024

کراچی ، گجر نالہ اور اورنگی نالہ کے اطراف 6 مقامات پر قائم گھر اور دیگر تجاوات مسمار

کراچی ، گجر نالہ اور اورنگی نالہ کے اطراف 6 مقامات پر قائم گھر اور دیگر تجاوات مسمار
March 28, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری ہے ، گجر نالہ اور اورنگی نالہ کے اطراف 6 مقامات پر قائم گھر اور دیگر تجاوزات مسمار کی گئیں ۔

کراچی میں برساتی نالوں کے اطراف تجاوزات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات پر آپریشن کلین اپ جاری ہے ، گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر قائم غیرقانونی تعمیرات کیخلافآپریشن چھٹی کے دن بھی نہ رکا  اور ہیوی مشنری کے ذریعے مکانات مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔

گجرنالہ کے 3 مقامات لیاقت آباد چونا ڈپو، شفیق موڑ اور لنڈی کوتل پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے مکانات مسمار کیے گئے ۔

اورنگی ٹاؤن نالے کے اطراف بھی 3 مقامات پر تعمیرات گرائی گئیں، جہاں چمن سینما، پاک کالونی اور سفید چوک زیرو پوائنٹ پر تجاوزات کو مسمار کیا گیا ۔

آپریشن کے دوران علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، پولیس، رینجرز  اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں بھی موجود رہیں ۔