Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، گبول ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ 8 گھنٹے بعد بجھا دی گئی

کراچی ، گبول ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ 8 گھنٹے بعد بجھا دی گئی
November 18, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ 8 گھنٹے بعد بجھا دی گئی تاہم عمارت کی دیواریں گرنے سے 3 فائر فائٹر اور ایک مزدور زخمی ہو گیا۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ گبول ٹاون میں صبح سویرے تولیہ بنانے کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی شروع ہو گئی۔ آگ بجھانے میں 8 گھنٹے لگے۔ ابتدائی طور پر 2 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کیلئے پہنچے لیکن شدت بڑھتی گئی تو مزید فائر ٹینڈرز طلب کرنے پڑے۔ شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت دوسری فیکٹری تک بھی پہنچی۔ علاقے میں تجاوزات اور پانی کی کمی کے باعث فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ عملے نے 8 گھنٹے کی محنت کے بعد شعلوں کو ٹھنڈا کیا جس میں 8 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک باؤزر کی مدد حاصل رہی۔