Thursday, April 18, 2024

کراچی: گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی بن قاسم عبدالفتح محافظ اور ڈرائیورسمیت شہید ہو گئے

کراچی: گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی بن قاسم عبدالفتح محافظ اور ڈرائیورسمیت شہید ہو گئے
May 1, 2015
کراچی (92نیوز) گلشن حدید کے علاقے میں کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی عبد الفتح محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کار پر فائرنگ کا واقعہ گلشن حدید کے علاقے میں پیش آیا جہاں پر گھات لگائے مسلح افراد نے بن قاسم تھانے میں تعینات ڈی ایس پی عبد الفتح کی کار پر دواطراف سے اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی عبد الفتح اپنے محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر پیرمحمدشاہ کا کہنا ہے کہ مقتول ڈی ایس پی معمول کے مطابق اپنے دفتر جارہے تھے کہ جدید ہتھیاروں سے لیس نامعلوم ملزمان نے ان کی کار پر فائرنگ کردی جس سے کسی کو بھی سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ مقتول ڈی ایس پی عبدالفتح 2سال سے ملیر بن قاسم تھانے میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اور گزشتہ روز برطرف ایس ایس پی ملیر راو¿انوار کی پریس کانفرنس میں بھی موجود تھے۔