Thursday, April 25, 2024

کراچی ، گاڑی سے ساؤنڈ سسٹم چوری کرنیوالا ملزم پکڑاگیا

کراچی ، گاڑی سے ساؤنڈ سسٹم چوری کرنیوالا ملزم پکڑاگیا
April 14, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں چوروں کو گاڑی سے ساؤنڈ سسٹم چوری کرنے کی کوشش مہنگی پڑگئی ، شہری کی فائرنگ سے ایک چور زخمی حالت میں دھرلیا گیا ۔

کراچی میں چوروں کی شامت آگئی  ، ڈیفنس فیز 6 میں ایک چور شہری کی

گولیوں کا نشانہ بن گیا ، جبکہ دوسرا بھاگ نکلا ۔

کراچی  میں دو چور ایک گاڑی سے ساؤنڈ سسٹم چوری کررہے تھے  ، ایک شہری نے جیسے ہی دیکھا  تو ملزمان نے فرار کی کوشش کی  جس پر شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان نئی گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کرتے تھے جبکہ اب تک 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

گزری پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔