Friday, April 19, 2024

کراچی،گارڈن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،متعدد دکانوں کی چھتیں گر گئیں

کراچی،گارڈن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،متعدد دکانوں کی چھتیں گر گئیں
January 5, 2019
کراچی ( 92 نیوز)کراچی کے علاقے گارڈن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد دکانوں کی چھتیں گرگئیں جبکہ  کئی دکاندار ملبے تلے دب گئے، ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ دکانیں گرائے جانے پر دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلاکر سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی، دکانداروں کا کہنا ہے کہ نوٹس دیے بغیر دکانیں گرانا شروع کردی گئیں۔ کراچی گارڈن میں غیر قانونی دکانوں اور دفاتر کے خلاف آپریشن کیلئے   دو گھنٹے کا شارٹ نوٹس دیا گیا ۔  100 دکانیں مسمار کی گئیں جب کہ   متعدد دکانوں کی چھتیں بھی گرگئیں جبکہ ملبے تلے دب جانے والے ایک نوجوان کو نکال لیا گیا۔ دوسری جانب  دکاندار بھی احتجاج پر اتر آئے، سڑک پر جلاؤ گھیراؤ کیا جس کے باعث آپریشن ادھورا رہ گیا۔ دکانداروں کا کہنا ہےکہ نوٹس دیئے بغیر دکانیں گرائی گئیں، نوٹس لیا جائے۔