Sunday, September 8, 2024

کراچی: گارڈن سے گزشتہ روز ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی: گارڈن سے گزشتہ روز ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
January 17, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی گارڈن میں ہفتےکوملنےوالی میاں بیوی کی لاشوں کاپوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا، خاتون کی موت پھندالگنے سےہوئی  جبکہ مردکی موت کا تعین نہ ہوسکا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےگارڈن کی شومارکیٹ میں ہفتےکےروزفلیٹ سےملنےوالی میاں بیوی کی لاشوں کاپوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا،موت کی وجہ سامنےآگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق خاتون مصباح کی موت گلےمیں پھندالگنےسےواقع ہوئی اوران کےجسم پرتشدد کےنشانات بھی پائےگئےہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں عامرکی موت کی وجہ کاتعین نہ ہوسکا،لیڈی ایم ایل اوڈاکٹرتسلیم نےبتایاکہ عامرکےمعدےسےنمونےحاصل کرلئےگئےہیں،جن کی کیمیکل ایگزامی نیشن کرائی جائےگی۔ لیڈی ایم ایل اوڈاکٹرتسلیم کےمطابق عامرکےگلےپرخراشیں بھی موجودتھیں۔