Tuesday, April 16, 2024

کراچی کےعلاقے صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا

کراچی کےعلاقے صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا
November 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ 

فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے شہر کے تمام فائر اسٹیشنز میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

پاک نیوی کے فائر ٹینڈر بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل چکا ہے۔

ایک تاجر اپنی 6 دکانیں جلنے پر صدمے کی حالت میں ہے۔ متاثرہ تاجر نے انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے دیا۔