Saturday, April 27, 2024

کراچی کے گلستان جوہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، پولیس اور علاقہ مکین آمنے سامنے

کراچی کے گلستان جوہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، پولیس اور علاقہ مکین آمنے سامنے
November 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے گلستان جوہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس اور علاقہ مکین آمنے سامنے آ گئے۔ مشتعل افراد نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی۔ گلستان جوہر میں کے ڈی اے کی تجاوزات کےخلاف کارروائی کے دوران علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔ علاقہ مکینوں کو منتشر کرنے کی کوشش پر مظاہرین مشتعل ہو گئے۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کی شلینگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشتعل افراد نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی۔ پولیس کی شلینگ سے 3 افراد کی حالت غیر ہو گئی جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔