Tuesday, May 21, 2024

کراچی کے کچھ بہانے باز صرف وزارتیں لینے آگے آتے ہیں، عاجز دھامرہ

کراچی کے کچھ بہانے باز صرف وزارتیں لینے آگے آتے ہیں، عاجز دھامرہ
January 4, 2020
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنماء عاجز دھامرہ کا کہنا ہے کراچی کے کچھ بہانے باز صرف وزارتیں لینے آگے آتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے میئر کے رونے پر ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعاجز دھامرا نے کہا کہ ماحول ایسا بنایا جا رہا ہے کہ جیسے پیپلز پارٹی کو متحدہ کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو نے میئر کے رونے پر متحدہ کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وفاق کی بیساکھی بنی ہوئی ہے۔ انہیں دوبارہ کہتے ہیں مل کر کام کرنا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہم کراچی میں کام کرتے رہیں گے۔ عاجز دھامرہ نے کہا وفاقی حکومت کراچی پیکج کا پیسہ خرچ نہیں کر رہی ہے۔ شہر میں ترقیاتی منصوبوں سندھ حکومت مکمل کررہی ہے۔