Monday, May 13, 2024

کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ، شہری اذیت میں مبتلا

کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ، شہری اذیت میں مبتلا
May 29, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں شدید گرمی میں بجلی کی بار بار بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔

مختلف علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔ رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔ شہری اعلانیہ اور غیراعلانیہ بجلی کی بندش سے پریشان ہیں۔

اکثرعلاقوں میں مرمتی کام کے نام پر بھی چار سے چھ گھنٹوں کے لئے بجلی بند کی جا رہی ہے۔ لانڈھی شاہ فیصل، ملیر اور ائیرپورٹ پر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، نارتھ کراچی اور سرجانی کے علاقے بھی متاثر ہیں۔ گلشن معمار، سہراب گوٹھ، لیاری، کیماڑی اور منظور کالونی کے مکین بھی پریشان ہیں۔