Friday, April 26, 2024

کراچی کے ڈاکٹرز کا کورونا کے مریضوں کیلئے مزید اسپتال فوری بنانے کا مطالبہ

کراچی کے ڈاکٹرز کا کورونا کے مریضوں کیلئے مزید اسپتال فوری بنانے کا مطالبہ
June 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اموات کے باعث پی آئی ایم اے اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن  نے  کورونا کے مریضوں کیلئے نئے اسپتال بنانے اور ڈاکٹروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی پریس کلب میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا  ہے اور اب مختلف شعبے کھولنے کی اجازت ملنے پر مزید کیسز سامنے آئیں گے۔ اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ پریس کانفرنس میں موجود لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہم شروع دن سے ہی کورونا پر قابو پانے کی ہدایت کر رہے تھے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت نے سنجیدگی نہیں دکھائی جس کا خمیازہ اب ہم سب بھگت رہے ہیں۔ اب صرف برائے نام آئیسولیشن سینٹر قائم کئے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے کہا اسپتالوں میں روزانہ جھگڑے ہو رہے ہیں  اور حکومت توجہ نہیں دے رہی۔ مریض کے فوت ہونے پر اب ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہمیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ شہر کے صرف 12 اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو داخل کیا جا رہا ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں اب جگہ بھی نہیں ہے ، حکومت فوری توجہ دے۔