Tuesday, May 14, 2024

کراچی کے چھے سو سے زائد زائرین ایران میں پھنس گئے، سکینڈل کے مرکزی ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی کے چھے سو سے زائد زائرین ایران میں پھنس گئے، سکینڈل کے مرکزی ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور
November 3, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے چھے سو سے زائد زائرین ایران میں پھنس گئے۔ ماتحت عدالت نے عراقی زائرین سکینڈل کے مرکزی ملزم سید عون جعفری کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق زائرین کو ایران میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض زائرین اپنی مدد آپ کے تحت واپس آگئے ہیں جبکہ ابھی بھی چھے سوسے زائد زائرین پھنسے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں سکینڈل کے مرکزی ملزم عون جعفری اور اس کے ساتھیوں پر ایک ہزار سے زائد زائرین کو لوٹنے اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔ ملزموں نے مبینہ طور پر زائرین سے پاکستان سے ایران اور ایران سے عراق میں زیارتوں کے لیے فی کس ساٹھ ہزار روپے وصول کیے تھے۔ جب زائرین ایران سے عراقی سرحد پر پہنچے تو حکام نے ان کے ویزے مسترد کر دیے جس کے بعد ملزم زائرین کو بے یارومددگار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔