Thursday, April 25, 2024

کراچی کے پارک سے غائب ہونے والی دو طالبات ساہیوال سے بازیاب

کراچی کے پارک سے غائب ہونے والی دو طالبات ساہیوال سے بازیاب
November 24, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے پارک سے غائب ہونے والی دو طالبات پنجاب کے شہر ساہیوال سے بازیاب کرا لی گئیں۔ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دوطالبات کی ساہیوال سے بازیابی کے بعد معاملے میں نیا موڑ آ گیا۔ ادھیڑ عمر شخص سے شادی کرانے کی کوشش پر گھر چھوڑا۔ ثنا اور نائلہ نے نئی کہانی سنائی دی۔ ساہیوال کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے دونوں طالبات نے بتایا کہ کسی نے اغوا نہیں کیا۔ مرضی سے گھر چھوڑا۔ سول جج شکیل احمد نے تاحکم ثانی لڑکیوں کو دارالامان بھیج دیا۔ دڑو شہر کی رہائشی فرسٹ ایئر کی طالبات ثناء  اور نائلہ سترہ نومبر کو کراچی کے الادین پارک  سے پرسرار طور پر لاپتہ  ہوئیں۔ دونوں طالبات  اساتذہ اور ساتھی طالبات کے ہمراہ پکنک منانے آئی تھیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق طالبات مرضی سے پارک سے باہر گئیں۔ کراچی پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو موبائل لوکیشن سے پتہ چلا لڑکیاں  پنجاب کے شہر خانیوال پہنچ چکی ہیں ۔گزشتہ روز پولیس نے ثنا اور نائلہ کو ساہیوال  میں ٹریس کرکے دارالامان منتقل کر دیا تھا۔