Sunday, May 19, 2024

کراچی کے وارث ابھی مرے نہیں زندہ ہیں،مصطفی کمال

کراچی کے وارث ابھی مرے نہیں زندہ ہیں،مصطفی کمال
July 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے وارث ابھی مرے نہیں زندہ ہیں،  سرکاری افسر یک جنبش قلم سے غریبوں کے سر سے  چھت نہیں چھین سکتے۔ سربراہ پاک سر زمین  پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ، ایک پارٹی کو تم سندھ اور دوسری کو کراچی دے کر دیکھ چکے ، دونوں جماعتیں  کچرے کے ڈھیر پر کھڑی ہو کر ووٹ مانگ رہی ہیں۔