Friday, May 3, 2024

کراچی کے نوے فیصد شہریوں نےرینجرز آپریشن کی حمایت کر دی : گیلپ سروے

کراچی کے نوے فیصد شہریوں نےرینجرز  آپریشن کی حمایت کر دی : گیلپ سروے
December 14, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے نوے فیصد شہریوں نے کراچی آپریشن کی حمایت کردی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ آپریشن کے نتائج سے مطمئن ہیں جبکہ اکاسی فیصد نے مکمل امن کے قیام تک آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق گیلپ پاکستان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سروے کیا اور کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے بارے میں چھ سو سے زائد افراد کی رائے لی  شہریوں کی رائے کے مطابق رینجرز نے آپریشن میں لازوال قربانیاں دی ہیں انہیں قربانیوں کی وجہ سے کراچی میں امن قائم ہوا۔ کراچی کے عوام سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ آپریشن کے نتائج سے مطمئن ہیں تو نوے فیصد عوام نے کہا ہاں وہ مطمئن ہیں جبکہ چھ فیصد نے کہا وہ مطمئن نہیں اور چار فیصد نے کہا کہ وہ نہ مطمئن ہیں اور نہ ہی غیر مطمئن ہیں۔ گیلپ پاکستان سروے کے دوران شہریوں سے دوسرا یہ سوال کیا گیا کہ کیا کراچی میں رینجرز کا آپریشن جاری رہنا چاہیے تو اکاسی فیصد کا کہنا تھا کہ مکمل امن تک آپریشن جاری رہنا چاہیے۔