Friday, May 17, 2024

کراچی کے نوجوان نے وہیل شارک کیساتھ ڈائیونگ کرتے ویڈیو بنالی

کراچی کے نوجوان نے وہیل شارک کیساتھ ڈائیونگ کرتے ویڈیو بنالی
June 6, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کےنوجوان نے تاریخ رقم کردی، مبارک ولیج کے مقامی غوطہ خور نے وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو بنالی، نائنٹی ٹو نیوز نے بہارنوجوان یاسر کو ڈھونڈ نکالا۔ خطروں سے کھیلتے کراچی کے تیراک  کا سمندر میں وہیل شارک سےسامنا ہوگیا۔ پہلے گھبرایا، پھر ویڈیو بنانے کا خیال آیا۔ جان خطرے میں ڈالی اور ویڈیوبنانا شروع کردی۔ ڈائیوریاسر کاکہناہےکہ وہ چرنا آئی لینڈ کے قریب ڈائیونگ کر رہاتھا کہ اچانک وہیل شارک سامنے آگئی۔ پہلے ڈر گیا پھر ڈر پر قابو پاکر ویڈیو بنانی شروع کی۔ یاسر کا کہنا ہے کہ وہ 4 برس سے سمندروں میں ڈائیونگ کر رہا ہے۔ کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہیل شارک کے ساتھ ویڈیو بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔ یاسر کا کہنا ہے کہ وہیل شارک سے سامنے اور ویڈیو بنانے کا تجربہ یادگار رہے گا۔