Tuesday, May 21, 2024

کراچی کے نجی اسکول میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

کراچی کے نجی اسکول میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف
November 5, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے نجی اسکول میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے۔ خواتین کی شکایت پر محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اچانک اسکول کا دورہ کرکے واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کرلئے

ہوٹلوں، ریسٹ ہائوسز کے بعد اب اسکولوں میں بھی خفیہ کیمرے سامنے آگئے۔

کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں نجی اسکول کے واش روم میں خفیہ کیمروں کے ذریعے خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔

خواتین اساتذہ کی شکایت پر محکمہ تعلیم ٹیم نے اسکول پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران خواتین واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد کرلیے گئے۔ کیمرے دیوار میں سوراخ کرکے ایک شیٹ سے چھپائے گئے تھے۔

ویجی لنس ٹیم کی رپورٹ پر محکمہ تعلیم نے اسکول انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

ادھر وفاقی محتسب انسداد ہرا سانی کشمالہ طارق کہتی ہیں اسکولوں میں اس طرح کی حرکات پر زیرو ٹالرنس اور سخت سزا دینی چاہئے، ایسے ادارے کو بند کردینا چاہئے جرمانہ کرنا چاہئے،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا پولیس کو کیمرے لگانے پر فوری ایکشن لینا چاہئے۔