Thursday, April 25, 2024

کراچی کے نالوں میں کچرا ڈالنے والوں کی ویڈیو بنائیں اور ایک لاکھ روپے انعام پائیں ، سعید غنی

کراچی کے نالوں میں کچرا ڈالنے والوں کی ویڈیو بنائیں اور ایک لاکھ روپے انعام پائیں ، سعید غنی
September 24, 2019
کراچی (92 نیوز) صوبائی وزیر سعید غنی نے کچرا پھیلانے والے کی نشاندہی کرنے پر کشش پیشکش کر دی اور کہا کراچی کے نالوں میں کچرا، رضائیاں یا پتھر ڈالنے والوں کی ویڈیو بنائیں اور ایک لاکھ روپے انعام پائیں۔ سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کچرا سڑکوں پر پھینکنا جرم ہے، خلاف ورزی کرنیوالوں کی گرفتاریاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا پہلے گٹر بند کرتے ہیں ، پھر وہیں کھڑے ہو کر احتجاج کرتے ہیں۔ یہ ایم کیو ایم کا طریقہ واردات ہے۔ شہر کے دعویدار اس شہر کو گندا کر رہے ہیں۔ ادھر کراچی میں وفاقی حکومت اور میئر کراچی کے بعد سندھ حکومت نے صفائی مہم شروع کی ہے لیکن شہر ہے کہ صاف ہونےکا نام ہی نہیں لے رہا۔ آج بھی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہیں ۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کہتے ہیں کراچی کو صاف کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔