Saturday, May 4, 2024

کراچی کے منصوبوں کے افتتاح سے قبل پی ٹی آئی رہنما الجھ پڑے

کراچی کے منصوبوں کے افتتاح سے قبل پی ٹی آئی رہنما الجھ پڑے
March 7, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں وفاقی حکومت کےمنصوبوں کےافتتاح سے پہلے پی ٹی آئی رہنماوں میں دنگل پڑگیا ، رکن قومی اسمبلی عطااللہ اور ثمر علی خان میں زبردست لفظی جنگ ، رکن قومی اسمبلی عطااللہ نے ثمر علی خان کو دو ٹکے کا آدمی کہہ دیا۔ کراچی میں وفاقی حکومت کےفلائی اوورز کی افتتاحی تقریب سےپہلے پی ٹی آئی رہنماوں میں فائٹ، سخی حسن چورنگی پرتختی کی نقاب کشائی سےپہلے پی ٹی آئی کے  کھلاڑیوں ثمرعلی خان اور رکن قومی اسمبلی عطااللہ کےدرمیان زبردست لفظی جنگ ہوئی۔ تصویر کھینچوانے اور لائن میں آگے کھڑے ہونے پر شروع ہونے والا جھگڑا مغلظات تک پہنچ گیا ، رکن قومی اسمبلی عطااللہ نے پی ٹی آئی رہنما ثمر علی خان کو دو ٹکےکا آدمی کہا۔ پی ٹی آئی کے دورہنماؤں کےدرمیان کئی منٹ تک جاری جنگ میں دیگر رہنما خاموش رہے جبکہ ایم کیوایم رہنما اور سینئر افسران حیران ہوکر ماجرا دیکھتے رہے۔