Wednesday, May 22, 2024

کراچی کے مدارس کی ازسرنو جانچ پڑتال اور میپنگ کا فیصلہ !!! مدارس انتظامیہ اساتذہ اور طلباءکے کوائف درج کرنے کی پابند

کراچی کے مدارس کی ازسرنو جانچ پڑتال اور میپنگ کا فیصلہ !!! مدارس انتظامیہ اساتذہ اور طلباءکے کوائف درج کرنے کی پابند
July 29, 2015
کراچی (92نیوز) اپیکس کمیٹی کی ہدایت پرکراچی میں موجود مدارس کی ازسرنو جانچ پڑتال اور میپنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اپیکس کمیٹی کی ہدایت پرکراچی میں موجود مدارس کی ازسرنو جانچ پڑتال اور میپنگ کیلئے خصوصی فارم تیار کیا گیا ہے اور مدارس انتظامیہ کو فارم بھرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ چارصفحات پر مشتمل فارم میں مدارس انتظامیہ، اساتذہ اور زیرتعلیم طلباءوطالبات کے کوائف کی مکمل معلومات درج ہوں گی بالخصوص مدارس کی سابقہ انتظامیہ، اساتذہ اور طلباءوطالبات کے کوائف کو بھی فارم میں شامل کیا گیا ہے۔ کراچی کے پانچ اضلاع میں مدارس قائم ہیں اور سب سے زیادہ مدارس ضلع غربی میں ہیں۔