Friday, April 19, 2024

کراچی کے مخصوص علاقوں میں پولیو سے بچاؤ کی 3روزہ مہم کا آغاز

کراچی کے مخصوص علاقوں میں پولیو سے بچاؤ کی 3روزہ مہم کا آغاز
July 20, 2020

کراچی ( 92 نیوز) بچوں کو مستقل معذوری سے بچانا ہے، انسدادپولیو کے قطرے پلانا ہے، کراچی کےمخصوص علاقوں میں پولیو سے بچاؤ کی تین روزہ مہم کا آغاز کردیاگیاہے ۔ پانچ سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کورونا سے بھی بچنا ہے اور بچوں کو عمر بھر کی معذوری سےبھی بچاناہے ، کراچی کےمخصوص علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ، سندھ کی وزیرصحت عذرا پیچوہو نے پولیو پروگرام انچارج کے دفترمیں بچے کوپولیو سے بچائو کے قطرےپلائے۔

جناح اسپتال کی اوپی ڈی میں بچوں کو عمربھرکی معذوری سے بچانے کےلئے قطرےپلائے گئے ، ڈاکٹرزکہتےہیں  ، دوقطرےبچوں کوزندگی بھر کی معذوری سےبچاسکتےہیں۔

رواں سال کے دوران سندھ بھرمیں 20 بچے پولیو  کاشکار چکےہیں ، اسی لئے پولیومہم  شروع ہونے پر والدین بھی خوش ہیں ۔  

تین روزہ مہم کےتحت  بلدیہ ٹاون،اورنگی ٹاون،نارتھ ناظم آباداور لیاقت آباد پانچ سال سے کم عمر کے2 لاکھ60ہزار بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ، کورونا وائرس سےحفاظت  کےلئے ورکرز ماسک پہنیں گےاور سینٹائزرکا استعمال کریں گے۔