Thursday, April 25, 2024

کراچی ہلکی شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

کراچی ہلکی شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا
January 17, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں زلزلے کے ہلکی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔ گلستان جوہر، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشن اقبال، کنیزفاطمہ سوسائٹی، پہلوان گوٹھ، کامران چورنگی، گلزارہجری اور صفورا چوک کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7ریکارڈ کی گئی ہے۔ گلستان جوہر میں زلزلے کے باعث اسکول کے بچوں کو کلاس سے باہر نکال لیا گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کا اطلاع نہیں ملی ہے۔