Friday, April 26, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
July 27, 2019
 کراچی (92 نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ملک میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بادل کھل کر برسے ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی  بارش ہوئی ۔ ڈائریکٹر میٹ کے مطابق راجھستان سے آنے والا بارش کا سسٹم کل کراچی میں داخل ہو گا۔ 29 اور 30 جولائی کو شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گجرات، حافظ آباد، سرگودھا، جہلم اور میانوالی میں بادل جم کے برسے، جل تھل ایک ہو گیا۔ پشاور میں طوفانی بارش سے کوہاٹ روڈ، بھانہ ماڑی کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں ۔ شادم کے علاقے میں پولٹری فارم منہدم ہو گیا۔ ڈی آئی خان میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث سکردو کےندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جس کے بعد فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ چارسدہ کے علاقے تنگی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، نو افراد زخمی ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال، ژوب، قلات ڈویژن اور کشمیر میں بادل برسیں گے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔