Friday, March 29, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ،محکمہ موسمیات بے خبر نکلا

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ،محکمہ موسمیات بے خبر نکلا
February 4, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے  سڑکوں پر پھسلن کے  باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو گئے ، اچانک ہونے والی بارش سے محکمہ موسمیات بھی بے خبر نکلا۔ نارتھ کراچی، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد ، اورنگی ٹاون ، محمود آباد، ، لانڈھی، ملیر، گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی ، مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ پھسلن اور پانی جمع ہونے کے باعث دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا ، سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد میں 3.5 ملی میٹر ، صدر اور اولڈ ایئر پورٹ 2.5 سرجانی اور فیصل بیس پر 1.5  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، موسم کا حال بتانے والے کہتےہیں کہ لوکل سسٹم کے تحت بارش ہوئی، اب مزید بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں۔