Friday, April 26, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش
August 27, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ آئی آئی چندریگر روڈ،لیاری، گلشن اقبال،گلشن حدید ،نارتھ نظام آباد ،بلدیہ ٹاؤن سمیت  کئی علاقوں میں بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج دن بھر شہرمیں  بارش رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ شہر قائد میں منگل کے روز ہونیوالی بارش کا پانی تاحال نکالا نہ جا سکا، مختلف علاقوں میں کیچڑ اور گندگی کے بھی ڈھیر ہیں ۔