Tuesday, May 21, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 75 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 75 ملزمان گرفتار
January 19, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 75 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ کراچی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں ساٹھ ملزمان دھرلئے۔ ملزمان میں اسٹریٹ کرمنلز اور اشتہاری بھی شامل ہیں جن سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ تیموریہ پولیس نے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا جس دوران بیس افراد زیر حراست لے لیئے گئے۔ گیارہ ملزمان بھی ہاتھ آگئے جن سے چھ موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ ملیر میں سرچ آپریشن کے دوران زیر حراست دس افراد کو پوچھ گچھ کےبعد رہائل مل گئی۔ دوسری جانب کورنگی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چار ملزمان کو اسلحہ اور  لیزر لائٹس سمیت گرفتار کرلیا۔