Wednesday, April 24, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع
August 6, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، مختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، اووربلنگ کا مسئلہ بھی حل نہ ہوسکا۔ کراچی میں پھراعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی۔ رات میں بھی تین چار گھنٹے بجلی بند کرنا معمول بن گیا۔ صارفین کہتے ہیں کے الیکڑک نےدن کاچین غارت کرنے کےبعد راتوں کی نیند بھی اڑادی۔ شدید گرمی میں رات میں بجلی بند ہونے سے سکون سے سوبھی نہیں سکتے۔ گلستان جوہر کے مکین کہتے ہیں تین دن سے روزنہ رات میں بجلی بند کی جا رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں کے الیکڑک کا نظام کب اس قابل ہوگا کہ شہری سکون سے رہے سکیں۔ قائدآباد، لانڈھی، ملیر، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی کےعلاقے بھی بجلی بندش سے متاثر ہیں۔ گلشن اقبال، عزیزآباد، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور ناظم آباد کے علاقوں میں بھی بجلی بار بار بند کی جارہی ہے۔ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کا مسئلہ بھی حل نہ ہوا، گورنر سندھ نے اووربلنگ کا مسئلہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ کراچی والوں نےگورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ وعدے کےمطابق اووربلنگ کے خلاف کراچی کا مقدمہ لڑیں۔